سندھ میں ہفتے کو بھی سی این جی بند رکھنے کااعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے کو بھی سی این جی کا ناغہ ہوگا۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سوئی سدرن رواں ہفتے صوبے میں دو کے بجائے مجموعی طور پر 3 روز سی این جی کی بندش کرے گی ۔طلب و رسد میں کمی کو دیکھتے ہوئے سوئی سدرن کو شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی اور اب ہفتے کو بھی صبح 8 بجے سے اتوار صبح 8 بجے تک کراچی سمیت سندھ میں گیس اسٹیشنز بند رہیں گے ۔سی این جی کی بندش کے باعث کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو بھی شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.