دبئی:پاک۔آئی ایم ایف مذاکرات کا دوسرا روز

دبئی …..پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سہ ماہی معاشی جائزے کیلئے دبئی میں 10 روزہ مذاکرات جاری ہیں۔ اقتصادی کارکردگی اطمینان بخش ہونے پر عالمی مالیاتی ادارہ 55 کروڑ ڈالر قرضے کی نئی قسط کے لیے منظوری دے گا۔ دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف کو اپریل سے جون تک کی اقتصادی کارکردگی ، ٹیکس وصولیوں اور نجکاری کی صورت حال پر بریفنگ دی۔سیکرٹری پانی وبجلی آج اپنی ٹیم کے ہمراہ عالمی ادارے کو پاور سیکٹر میں بہتری کےاقدامات، بلوں کی وصولی اور شعبے میں ہونے والے نقصانات اور سبسڈی پر بریفنگ دے رہےہیں ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار 13اگست سے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔ بات چیت کی کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی پانچویں قسط جاری کرے گا جس کی مالیت 55 کروڑ ڈالر ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.