Latest National, International, Sports & Business News

مظفر آباد: دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

مظفر آباد: کیل سے شونٹھر جانے والی جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ وادی نیلم کے مقام کیل سے جیپ شونٹھر جارہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں کرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جیپ میں 11 سے 12 مقامی لوگ سوار تھے، مقامی رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق 2 سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.