Latest National, International, Sports & Business News

مصر کے قائم مقام صدر نے کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں ایک ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی

قاہرہ: مصر میں جاری کشدگی اور فوج نواز حکومت اور بر طرف صدر محمد مرسی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعدقائم مقام صدر نے ملک میں ایک ماہ کےلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ کی مسجد رابعہ العدویہ اورقاہرہ یونیورسٹی کے قریب واقع نہدہ چوک پر کئی دنوں سے جاری دھرنے کے خاتمے کے لئے فوج نے منظم انداز میں کارروائی کی ، مظاہرین کو منتشر کرنے سے پہلے سیکیورٹی فورسز نے اطراف کی تمام گلیوں کو بند کردیا جس کے بعد مظاہرین پر شیلنگ کی گئی، دھرنے میں موجود افراد کی مزاحمت پرفوج نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین ہلاک اورہزاروں زخمی ہوگئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 95 مظاہرین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اخوان المسلمون نے 800 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے، جھڑپوں میں 10 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مصری افواج کی جانب سے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی اور ان کی نظربندی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.