مصباح کو نائٹ ٹیسٹ میں بیٹنگ کی فکرستانے لگی

 لاہور:  مصباح الحق کو نائٹ ٹیسٹ میں بیٹنگ کی فکر ستانے لگی،قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میچز اور یو اے ای میں ویسٹ انڈیز سے ممکنہ مقابلے میں آسٹریلیا کیخلاف برسبین میں میچ کی اچھی تیاری کا موقع ملے گا۔سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ کنڈیشنز مشکل ضرور ہونگی لیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کو ان سے مطابقت پیدا کرلینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورئہ آسٹریلیا میں اتفاق رائے سے ایک نائٹ ٹیسٹ برسبین میں شیڈول کیا گیا ہے، اس نوعیت کے پہلے مقابلے میں کینگروز نے مہمان نیوزی لینڈکو مات دی تھی، گرین کیپس کو مشکل ٹور میں پہلی بار یہ منفرد تجربہ حاصل ہوگا، مصباح الحق نے ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں اس تشویش کا اظہار کیا کہ مصنوعی روشنیوں میں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگر میچ پریکٹس نہ ہوتو اس نوعیت کے مقابلے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، پنک بال سے کھیلے جانے والے نائٹ ٹیسٹ میں بولرز تو فائدے میں رہتے لیکن بیٹسمین مصنوعی روشنیوں میں جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.