ون ڈے رینکنگ ؛ شرمناک نویں پوزیشن گرین شرٹس کی منتظر

دبئی: ون ڈے رینکنگ میں شرمناک نویں پوزیشن گرین شرٹس کی منتظر ہے، یکم مئی کوٹیم دوسری بار تاریخ کے کمترین نمبر پر چلی جائے گی،اس سے قبل2015 میں بھی اس خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا، پاکستان سردست آٹھویں نمبر پر ہے لیکن یکم مئی کو آئی سی سی کی جانب سے سالانہ اپ ڈیٹ میں اسے ایک درجے تنزلی کا سامنا رہے گا۔

رینکنگ سسٹم میں گذشتہ 4 برس کی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیموں کی درجہ بندی ہوتی ہے، اس میں نئے سال کی پرفارمنس شامل کرکے ماضی کے ایک برس کی کارکردگی کو منہا کردیا جاتا ہے، 30 اپریل 2016 تک ٹیموں کی پرفارمنس کو اس کا حصہ بنایا جائے گا، جس کی بنیاد پر ٹیموں کی پوزیشنز کچھ اس طرح ہوگی، آسٹریلیا 2 پوائنٹس اضافے کے بعد بدستور نمبرون رہے گا، اس کے مجموعی پوائنٹس 128 ہوجائیں گے، نیوزی لینڈ بھی دوسری پوزیشن سنبھالے رکھے گا، بھارت کی تیسری اور جنوبی افریقہ کی چوتھی پوزیشن برقرار رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.