مصباح نے ون ڈے میں پانچ ہزار رنز مکمل کر لئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 147 ویں اننگز میں سنگ میل عبور کیا ، تاحال سنچری بنانے سے محروم ہیں

لاہور : قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور نیا کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ وہ پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے تیز ترین پاکستانی بلے باز بن گئے ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 147 ویں اننگز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے آکلینڈ کے میدان میں اترے ۔ مصباح الحق نے سات رنز بناتے ہی ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ۔ کپتان کے ایک روزہ کرکٹ کیریئر میں 41 ففٹیز تو ہیں لیکن وہ تاحال سنچری سے محروم ہیں ۔ اس سے پہلے سعید انور اور محمد یوسف یہ کارنامہ 138 اننگز میں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد نے یہ سنگ میل 139 اننگز میں عبور کیا ۔ مصباح ون ڈے کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے 32 ویں بیٹسمین بن گئے ۔ ہاشم آملہ 101 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین بلے باز ہیں ۔ ورلڈ کپ 2015 میں کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے تین میں انہوں نے نصف سنچری سکور کی ۔

تبصرے بند ہیں.