مصباح الحق کا مستقبل کے حوالے سے فیصلہ جلد متوقع

لاہور: مصباح الحق کا مصباح الحق کے حوالے سے فیصلہ 1،2 روز میں متوقع ہے، ٹیسٹ کپتان لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز  کو مصباح الحق کی آخری انٹرنیشنل مصروفیت سمجھا جا رہا ہے، دوسری جانب ڈھلتی عمر کے باوجود فٹنس کے ہر امتحان میں پورے اترنے والے کپتان نے بار بار پوچھے جانے کے باوجود ابھی تک اس حوالے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 1،2 روز میں ان کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے آسکتا ہے، پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قومی ٹیم کی 18جون کو انگلینڈ روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم میں کیا جانا ہے، جس میں کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے مستقبل کے بارے میںکوئی اعلان کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.