ٹیسٹ رینکنگ ؛ پاکستان کی تیسری پوزیشن کیلیے انگلینڈ خطرہ

دبئی: ٹیم نے سری لنکا کو 2-0 سے زیر کرکے گرین کیپس سے فاصلہ 3 پوائنٹس تک سمیٹ دیا، ساتویں نمبر پر موجود آئی لینڈرز کا 6 رینک جنوبی افریقہ سے فاصلہ مزید بڑھ گیا، لارڈز میں عمدہ بیٹنگ کی بدولت جونی بیئر اسٹو ٹاپ 20 میں شامل ہوگئے، بیٹسمینوں میں پاکستانی یونس خان اور مصباح الحق بدستور ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں، یاسر شاہ کی بولرز میں چوتھی پوزیشن بھی خطرے سے باہر رہی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے سری لنکا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 سے زیر کرکے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کیے، اس طرح تیسرے نمبر پر موجود پاکستان سے اس کا فاصلہ اب صرف تین پوائنٹس ہی باقی رہ گیا ہے، آئندہ ماہ انگلینڈ کو پاکستان کی چار ٹیسٹ میچز کیلیے میزبانی کرنا ہے، اس سے رینکنگ میں مزید اتار چڑھاؤ آسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.