مشکوک ایکشن ،کین ولیم سن پر انٹرنیشنل میچز میں بائولنگ پر پابندی

کیوی بائولرکو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں مشکوک ایکشن کی وجہ سے بائولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا

ولنگٹن) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر کین ولیم سن کے مشکوک بائولنگ ایکشن کی وجہ سے ان پر انٹرنیشنل میچز میں بائولنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔نیوزی لینڈ کے سپن باولر کین ولیم سن کو گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے مشکوک ایکشن کے شبہ میں بائولنگ کرانے سے روک دیا تھا ۔۔جسکے بعد ولیم سن کے بائولنگ ایکشن کو بائیو مکینیکل ٹیسٹ کےلئے کارڈف میٹروپولیٹن یونیورسٹی بھیجا گیا جہاں ماہرین نے تصدیق کی کہ ان کا بائولنگ ایکشن آئی سی سی قواعد پر پورا نہیں اترتا اور وہ عالمی کرکٹ میں بائولنگ کرانے کے اہل نہیں ہیں ۔ حکام کے مطابق ولیم سن ایکشن درست کر کے دوبارہ بائولنگ کرانے کے اہل ہوسکتے ہیں تاہم اس کے لئے انہیں دوبارہ ایکشن سے متعلق ٹیسٹ دینا ہوگا ۔ –

تبصرے بند ہیں.