ماریہ شیرا پوا کا مقصد میرا مذاق اڑانا نہیں تھا :ٹنڈولکر

ٹینس سٹار نے کرکٹر سے ناواقفیت کا اظہار کیا تو بھارتی پرستار مشتعل ہوگئے ۔ٹینس میچز نہ دیکھنے کا فیصلہ

ممبئی ) بھارتی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ روسی ٹینس پلیئر کا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر میرے متعلق لاعلمی کا اظہار کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔انہوں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا اور نہ ہی ان کا مقصد میرا مذاق اڑانا تھا،۔ وہ دراصل کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں ۔ ٹینس ایونٹ کے دوران جب روسی سٹار ماریہ شیراپوا سے سچن ٹنڈولکر کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا تھا جس پر ہندوستانی پرستاروں نے مشتعل ہو کر فیس بک پر پیغامات بھیجنا شروع کئے اور کچھ مداحوں نے تو آئندہ ماریہ شیرا پوا کے میچز نہ دیکھنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.