مشرف کیس : مرکزی اور صوبائی عہدیداروں سے استعفے طلب
اسلام آباد: پرویز مشرف کیس میں عدم دلچسپی پر پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں سے استعفے طلب کر لیے گئے۔اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر میں ازسر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کرنے کے بعد تمام مرکزی اور صوبائی قیادت سے استعفے طلب کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تمام عہدیداروں سے استعفے لینے کے بعد نئے عہدیداروں کی نامزدگیاں خود کرینگے، پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پرایڈہاک کمیٹی بنائی جائے گی جو نئے پارٹی عہدیداروں کے انتخاب کیلئے تجاویزدے گی۔
تبصرے بند ہیں.