مشتاق احمد نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کر دیا –

سابق لیگ اسپن اسٹار مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ میں بھی موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے خود کو کوچنگ کے لیے پیش کر دیا۔

لاہور: () میڈیا سے گفتگو میں مشتاق احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پالیسی کا فقدان تھا کب کیا کرنا چاہیے فیصلے درست نہیں ہوئے۔ پاکستان کرکٹ کے اسٹرکچر میں بنیادی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سابق لیگ اسپن اسٹار نے اپنی خدمات دینے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ٹی 20 کی کپتانی کے حساس معاملے پر مشتاق احمد نے کہا کہ محمد حفیظ کے استعفیٰ پر انہیں دکھ ہوا اب بہترین چوائس شاہد آفریدی ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے مشتاق احمد نے دو ٹوک کہا کہ کوئی کپتان ہو یا کوچ اسے مستقل اور بااختیار ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.