ویمن ورلڈ ٹی 20، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی –

ویمن ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایونٹ کا فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور انگلش ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میرپور: () دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 101 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف 16 اعشاریہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ Sarah Taylor نے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 6 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.