مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ، 2اہلکار شہید، 2دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ،فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.