مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر’’ پدماوت‘‘ پر پابندی

کوالا لمپور: 

’’پدماوت‘‘بے شمار تنازعات، رکاوٹوں اور طویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد بھارت میں تو ریلیز کردی گئی تاہم فلم میں مسلمان بادشاہ علاؤ الدین خلجی کو منفی انداز میں دکھانے پر ملائیشیا میں فلم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی سینما کی تاریخ کی متنازعہ ترین فلم’’پدماوت‘‘احتجاج، مظاہروں اور رکاوٹوں کے بعد بھارتی سنسر بورڈ کی اجازت سے 25 جنوری کو پاک بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز کردی گئی۔ انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور بار بار لگنے والی پابندی کے باعث ریلیز ہونے سے قبل فلم خوب چرچا میں رہی۔ ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ ’’پدماوت‘‘میں رانی پدمنی کی ناصرف تذلیل کی گئی ہے بلکہ تاریخی حقائق کو بھی مسخ کیا گیا ہے لہٰذا یہی جواز بناکر انتہا پسند فلم پر پابندی کا مطالبہ کررہے تھے۔ تاہم فلم ریلیز ہونے کے بعد کچھ اور ہی کہانی سامنے آئی۔

تبصرے بند ہیں.