کراچی دنیا کا سستا, سنگا پور مہنگا ترین شہر

برطانوی جریدے نے سروے رپورٹ میں کراچی کو دنیا کا سستا جبکہ سنگاپور کو مہنگا ترین شہر قرار دے دیا

لندن: ( دی اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہر کیلئے 133شہروں میں مقابلہ ہوا جس میں کراچی کو دنیا کا سب سے سستا شہر قرار دیا گیا۔ دوسرا سستا ترین بھارتی شہر بنگلور قرار پایا۔ سروے کے مطابق وینزویلا کا شہر کراکس، ممبئی اور چنائی بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل ہیں۔ کراچی سن 2011 اور 12 میں بھی دنیا کا سستا ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ سن 2014 میں کراچی دوسرے اور ممبئی پہلے نمبر پر تھا۔ سستے شہر کا فیصلہ روزمرہ کی اشیاء ضروریہ، بجلی، گیس، گھریلو خادموں، نجی سکولوں اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کی قیمتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور سب سے آگے ہے۔ سنگاپور گزشتہ سال بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔ سنگاپور کے بعد فرانسیسی دارالحکومت پیرس، ناروے کا دارالحکومت اوسلو مہنگا ترین شہر ہے۔ سویٹززلینڈ کا شہر زیورخ ، آسٹریلیا کا شہر سڈنی بھی مہنگے ترین شہروں میں شامل ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.