مستونگ: شاپنگ سینٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ مستونگ بازار میں شاپنگ سینٹر کے قریب دھما کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.