مسئلہ کشمیر سے متعلق جرمنی کے بیان پر بھارت کو مروڑ اٹھنے لگی

پاکستان نے پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کا اعتراض مسترد کردیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جرمن وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو سرگرم کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان نے پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کا اعتراض مسترد کردیا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ  بھارتی وزارت خارجہ کے بیان سے اس بات کا پردہ چاک ہو گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری میں تنہا ہو چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.