مرکزی فلم سنسر بورڈ نے ملک بھر میں بھارتی فلم ’’رانجھنا‘‘ کی نمائش پر پابندی لگادی

لاہور: مرکزی فلم سنسربورڈ نے متنازع موضوع کے باعث بھارتی فلم ’’رانجھنا‘‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ فلم کے درآمد کنندہ امجد رشید نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رانجھنا کو پاکستان بھر میں گزشتہ ماہ نمائش کے لئے لئے پیش کیا جانا تھا تاہم سنسر بورڈ کی جانب سے نمائش سے چند روز قبل ہی انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رانجھنا کی نمائش کے حقوق کی خریداری سے قبل انہوں نے اس سلسلے میں سنسر بورڈ حکام سے رابطہ کیا تھا تاہم اس وقت انہوں نے اس فلم کی درآمد کی اجازت دے دی تھی تاہم اب انہوں نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے جس سے انہیں جہاں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے وہیں ان کی ساکھ بھی خراب ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ فلم رانجھنا میں ایک ایسی مسلمان لڑکی کودکھایا گیا جو ایک نہیں دوبار عشق کرتی ہے اوردونوں مرتبہ اس کا محبوب ہندو ہوتا ہے،رانجھنا اب تک دنیا بھر میں 131 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرچکی ہے

تبصرے بند ہیں.