مراکش میں شدید سیلاب سے تباہی، حادثات میں 13 افراد ہلاک

طرابلس :شمالی افریقا کے ملک مراکش میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں تیرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ لاپتہ ہوگئے۔

مراکش کا شہرGuelmim سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سڑکوں پر پانی ندی نالوں کی طرح بہتا رہا ، سیلابی پانی سے ایک پل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جنوبی مراکش میں مختلف حادثات میں تیرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ لاپتہ ہوگئے ۔ متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.