بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی ٹیم نے اپنے پانچویں میچ میں سری لنکا کو بھی 224 رنز سے چت کر دیا۔

کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ میں جاری بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ ایونٹ کی نا قابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 418 رنز کے ٹوٹل کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ہارون خان نے 180 رنز کی ذمہ دارانہ بلکہ جارحانہ اننگز کھیلی۔ محمد اکرم 114 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں سری لنکن بلائنڈ کرکٹر مشکل ہدف کے تلے دبے نظر آئے اور مقررہ چالیس اوور میں 194 رنز تک محدود رہے۔ پاکستان نے اپنے اعزاز کا زبردست دفاع کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.