پاکستان میں کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

نیویارک :ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے ، ایک سو پچھتر ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر ایک سو چھبیس واں ہے۔

دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی بدعنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل نے نئی فہرست جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اقتدار کا غلط استعمال ، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر معاشروں کو برباد کر رہے ہیں ۔ اس سال پاکستان 29 پوائنٹس کے ساتھ 126 ویں مقام پر ہے ۔ گزشتہ سال پاکستان کو اٹھائیس پوائنس ملے تھے ۔ پڑوسی ملک بھارت 38 پوائنٹس کے ساتھ 85ویں درجے پر ہے ۔ جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت سب سے خراب بتائی گئی ہے جسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں 12 پوائنٹس ملے اور وہ فہرست میں 172 ویں مقام پر ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں پہلے نمبر پر ڈنمارک جبکہ نیوزی لینڈ اور فن لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، اس فہرست میں صومالیہ اور شمالی کوریا آخری نمبر پر ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.