مذہبی عقائد، کرکٹ ایمپائر پر ایک میچ کی پابندی عائ

انگلینڈ میں مذہبی عقائد کی بنیاد پر کرکٹ ایمپائر پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی. 

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں ایک کرکٹ میچ کے لئے صرف مذہبی عقیدے کی بنیاد پر ایک ایمپائر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یہ مقابلہ 19 ستمبر کو چرچ آف انگلینڈ الیون اور ویٹی کن الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مائیکل کلاٹن کو کرکٹ ایمپائرنگ کا 18 برس کا تجربہ ہے۔ ان کی اس میچ کیلئے پیشکش صرف اس لئے رد کردی گئی کہ ان کے ایک پردادا 19 ویں صدی میں بشپ آف روسٹر ہوا کرتے تھے۔ اس لئے میچ آرگنائرئزرز کو خدشہ تھا کہ اپنے اسی مذہبی عقیدے کی وجہ سے وہ کیتھولک ٹیم کے خلاف نیوٹرل نہیں ہو سکتے۔ مائیکل کلاٹن کا کہنا ہے کہ میں نے ایک اشتہار دیکھ کر اس میچ میں ایمپائرنگ کی پیشکش کی مگر مجھے ایک فون کال کے ذریعے ایک خاتون نے بتایا کہ میرے فیصلوں پر رومن کیتھولک چرچ کی ٹیم کو اعتراض ہو سکتا ہے اس لئے میری خدمات حاصل نہیں کی جا سکتیں۔

تبصرے بند ہیں.