نیویارک : سابق امریکی فوجی کا پاکستانی جوڑے پر حملہ ، تشدد

ایک سابق امریکی فوجی نے نیویارک میں پاکستانی نژاد میاں بیوی پر حملہ کر کے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، بچہ چھیننے کی کوشش بھی کی ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

نیو یارک) نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی شہری رضوان چودھری اور اس کی اہلیہ شبانہ پر سابق امریکی فوجی نے حملہ کر دیا۔ ملزم لائنہ نے دونوں کو شدید تشدد کانشانہ بنایا اور ان کے دوسال کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی بھی کی۔ ملزم نے دونوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے ساتھ ایسا سلوک ہونا چاہئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس پر ملزم نے اہلکاروں سے کہا کہ یہ دہشت گرد ہیں ، ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملزم کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کلمات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.