مذہبی رہنماؤں کے گناہوں پر پوپ فرانسس کی معذرت

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں پر معافی طلب کی ہے۔

ویٹی کن: (آن لائن) فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس پاپائیت کا منصب سنبھالنے کے بعد پاپائے روم کی جانب سے معذرت پر مبنی اس نوعیت کا یہ پہلا بیان ہے۔ پوپ فرانسس نے بچوں کے ایک فلاحی ادارے کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ انہیں مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر بہت دکھ ہے اور اس نقصان کے لیے وہ ذاتی طور پر معذرت خواہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.