وزیر اعظم آج وطن واپس پہنچیں گے ، وزراء سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے

اسلام آباد()وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف دورہ چین کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں ، وہ وطن واپسی پر وفاقی وزرا سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی کے بعد اپنی عدم موجودگی میں پیش آنے والے واقعات اور بعض بیانات پر مشاورت کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وزار مشاورت میں شریک ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.