انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سٹیورٹ براڈ نے دودھ بیچنا شروع کر دیا

لندن ()انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بائولر سٹیورٹ براڈ نے کرکٹ کھیلنے کے ساتھ پارٹ ٹائم دودھ بیچنا شروع کر دیا۔

انگلش بائولر دودھ پنے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک کمپنی کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ (kit) کی بجائے گھر گھر دودھ فراہم کرنے والوں کا روایتی سفید کورٹ پہنا ہے۔ اسٹیورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ ایک آفیشل سپورٹس مین ہونے کی وجہ سے وہ مناسب ناشتے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور جدید دور کا دودھ فروش بن کر انہیں مزہ آیا۔

تبصرے بند ہیں.