مذہب،ذات کی بنیاد پرانسانیت کو چھوڑا نہیں جاسکتا،سونم کپور

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جو ان دنوںفلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘کی تشہیرکے سلسلے میں سلمان خان اور ٹیم کے دہلی میں ہیں نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے فنکاروں کو دنیا بھر میں کہیں بھی کام کرنے کی اجازت ہے تو پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں کام سے کیوں روکا جا رہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور انھیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔سونم کا کہنا تھاکہ ان کے بہت سے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستا ن سے ہے تو کیا اب وہ محض چند لوگوں کی باتوں پر کان دھر کر ان سے دوستی ختم کردیں ۔30سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا صرف مذہب ذات یا نسل کی بنیاد پر انسانیت کو پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

تبصرے بند ہیں.