محکمہ موسمیات کی ایک مرتبہ پر پھر پنجاب بھر میں بارش کی پیشگوئی

لاہور (سٹی رپورٹر) گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھربارش کی نوید سنادی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جس کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کے بعد شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

تبصرے بند ہیں.