محکمہ خوراک کی ملی بھگت، گندم کی اسمگلنگ کا انکشاف
میرپورخاص: محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے میر پور خاص سے گندم کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، رات کے اندھیرے میں سیکڑوں ٹرک گندم دیگر اضلاع کو اسمگل کردی گئی۔ گندیم کی بین الاضلاع نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود میرپورخاص سے کراچی، لاہور، پشاور اور دیگر علاقوں میں گندم سپلائی کی جارہی ہے۔ سیکڑوں کی تعداد میں ٹرک مختلف صوبوں اور اضلاع کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔ اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص نے دیگر شہروں کی طرف جانے والے گندم کے ٹرکوں کو پکڑلیا اور ضروری کارروائی کا حکم دیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں ان ٹرکوں کو رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے فلورملز مالکان اور ٹھکیدار فی بوری ایک ہزار سے دو ہزار روپے کے منافع پر مقامی زمینداروں سے خرید کر بڑی تعداد میں گندم کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.