برطانیہ کا شام میں دولت اسلامی کی جاسوسی کی اجازت دینے کا فیصلہ –

رطانیہ نے دولتِ اسلامیہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے شام کی حدود میں جاسوسی طیاروں کی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کی رائل ایئر فورس نے اب تک عراق میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر لگ بھگ 40 فضائی حملے کیے ہیں۔

لندن (ویب ڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ دفاع مائیکل فیلن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس مقصد کے لیے مسلح ڈرون اور دیگر جاسوس طیارے استعمال کرے گا لیکن اس انٹیلی جنس آپریشن کے دوران کوئی ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو ارکانِ پارلیمان کے نام لکھے جانے والے اپنے ایک خط میں برطانوی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ جاسوس طیاروں کی مجوزہ پروازیں شام میں موجود دہشت گردوں سے برطانیہ کی قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نبٹنے کے لیے ضروری ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.