محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پھر مشکوک ہونے کی رپورٹ

گال کا میدان باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے ایک بار پھر خطرے کا نشان بن گیا۔ سعید اجمل کی پابندی کا زخم ابھی ہرا ہی ہے کہ اسی وِکٹ پر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک ہونے کی رپورٹ کر دی گئی ہے۔

گال: () سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اگرچہ محمد حفیظ نے بیس اوور میں چوالیس رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں لیکن میچ ریفری کرس براڈ نے ان کے بائولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا کر آئی سی سی کو رپورٹ کر دی ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ضرور ہوا ہے لیکن کوئی بھی فیصلہ آنے تک وہ پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے گزشتہ سال نومبر میں رپورٹ ہوا تھا، بعد میں وہ پابندی کا شکار ہوئے۔ رواں سال اپریل میں چنائی کی بائیو مکینک لیب میں انہوں نے اپنا ایکشن کلیئر کر لیا لیکن اب پھر محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ گال ہی کے میدان میں سری لنکا کے خلاف ہی سعید اجمل اپنی جادوگری دکھاتے شکنجے میں آ گئے تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.