آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسد شفیق اور سرفراز احمد کو ترقی

گال ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ اسد شفیق اور سرفراز احمد کو ترقی مل گئی۔ یونس خان کو پانچواں نمبر مل گیا جبکہ کپتان مصباح الحق کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔

دبئی: () سری لنکا کے خلاف فاتحانہ آغاز کے بعد ٹیسٹ پلیئرز یونس خان کو بیٹنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچواں نمبر مل گیا ہے۔ کپتان مصباح الحق کی نویں نمبر پر پوزیشن مستحکم ہے۔ گال ٹیسٹ میں ایک سو اکتیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے اسد شفیق سات درجے پھلانگ کر بارہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ میچ کے مرد میدان سرفراز احمد نے پانچ درجے ترقی پائی۔ تازہ رینکنگ میں وکٹ کیپر بیٹسمین سولہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی کو 6 درجہ تنزلی کے باعث 19ویں نمبر پر جانا پڑا۔ اوپنر احمد شہزاد 2 درجہ ترقی کے بعد 38 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بائولنگ میں دیکھا جائے تو لیگ سپنر یاسر شاہ 6 درجہ ترقی کرکے 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ وہاب ریاض نے گیارہ درجے پھلانگے اور ان کو اکتالیوسواں نمبر ملا ہے۔ جنید خان 4 درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 19ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.