گال ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی پاکستان کے نام –

پاکستان کو 9 سال کے صبر آزما انتظار کے بعد سری لنکا میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی ملی۔ یاسر شاہ نے سری لنکن سرزمین پر شین وارن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گال ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد کئی ریکارڈز بھی تاریخ کا حصہ بن گئے۔

گال: () گال ٹیسٹ میں جیت کے بعد شاہینوں نے سب سے زیادہ 123 ٹیسٹ میچ جیتنے والی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان نے 9 سال بعد سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی۔ مصباح الیون کو یہ اعزاز بھی مل گیا ہے کہ یہ واحد ٹیم ہے جس نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے مات دی۔ قومی کپتان مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 40 سال سے زائد کی عمر میں بطور کپتان پانچ ٹیست میچ جیتنے والے واحد کھلاڑی بھی بنے۔ پاکستان کا دوسری اننگز میں رن ریٹ آٹھ اعشاریہ ایک ایک رہا جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا بہترین کارنامہ ہے۔ آئی لینڈرز کو ناکوں چنے چبوانے والے قومی لیگ سپنر یاسر شاہ 76 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے کر سری لنکن سرزمین پر کامیاب ترین لیگ سپنر بن گئے۔ نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد، کامران اکمل کے بعد دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہیں کسی ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ پہلی اننگز میں اہم موقع پر نصف سنچری داغنے والے 36 سالہ سپنر ذوالفقار بابر 10 ویں وکٹ پر ففٹی سکور کرنے والے معمر ترین قومی پلیئر بن گئے۔

 

تبصرے بند ہیں.