اسلام آباد (این این آئی)محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے نیب کال اپ نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ بدھ کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ کورونا وبا کے دوران نیب میں ذاتی حیثیت میں پیشی زندگی کے لیے خطرات کا باعث ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ ذاتی حیثیت میں بلانے کی بجائے نیب کو ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو کی ہدایت کی جائے۔
درخواست میں کہاگیاکہ 5,12,16 مارچ اور 8 جون کے کال اپ نوٹسز ہائی کورٹ،سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہیں،نیب کال اپ نوٹسز کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کورونا وبا کے دوران نیب کو ذاتی حیثیت میں بلانے سے روکا جائے۔ چیئرمین نیب، نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو درخواست میں فریق بنایاگیا۔
تبصرے بند ہیں.