مجھے رنگوں سے پیار ہے، اسکرپٹ دیکھ کر کام کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں، عالیہ بھٹ

ممبئ: 2012ء میں ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ سے بالی ووڈ میں بطور اداکارہ کرئیر شروع کرنیوالی عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ابھی تک خود کو ایک کامیاب اداکارہ نہیں سمجھتی، مجھے اداکاری کا زیادہ تجربہ نہیں ہے اور میں اسٹار نہیں ہوں، میں سیکھ رہی ہوں اور ابھی مجھے بہت آگے جانا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی اپنے فلم کے ڈائریکٹرز پر انحصار کرتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’’ہائی وے‘‘ جو اگلے برس ریلیز ہو رہی ہے میں کام کرتے ہوئے اتنی ہی نروس تھیں جتنی کہ اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کی شوٹنگ کرواتے وقت تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ رندیپ حودا ایک اچھا اداکار ہے، انھوں نے اس فلم کی شوٹنگز کے دوران میری بہت مدد کی جس سے مجھے کچھ آسانی محسوس ہوئی، وہ میری ہی طرح جوان ہے تاہم وہ مجھ سے بہت سینئر ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ رندیپ کا مجھ سے بڑی عمر کا ہونا صرف ایک خیال ہے اس نے مجھے فلم کی شوٹنگز کے دوران بہت مرتبہ سمجھایا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ عالیہ بھٹ کا فلم’’ 2 اسٹیٹس ‘‘ میں اپنے ساتھ لیڈنگ رول کرنیوالے اداکار ارجن کپور کے متعلق کہنا ہے کہ وہ بھی ایک اچھا اداکار ہے میں اس کی فلم ’’عشق زادے‘‘ میں اس کی اداکاری سے محبت کرتی ہوں، وہ ایک حیرت انگیز شخص ہے اس نے رول کے مطابق تیاری میں میری بہت مدد کی، بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ حال ہی میں 40 رنگوں کی نیل پالش متعارف کرانیوالی ایک کاسمیٹک کپنی کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئی ہیں اور وہ اس کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں۔ عالیہ بھٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے رنگوں سے پیار ہے اور وہ یہ تمام 40رنگوں کی نیل پالش لیں گی اور اس کا استعمال کرینگی۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی تین فلمیں ’’ہائی وے ‘‘، ’’2سیٹسیس ‘‘ اور ’’ ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘ اگلے برس ریلیز کی جا رہی ہیں۔ ’’ہائی وے ‘‘، اور ’’ 2 سیٹسیس ‘‘ تکمیل کے مراحل میں ہیں، اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ان دونوں فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے، نئی فلموں کے اسکرپٹ کو دیکھتی ہوں اور پھر ان میں اپنے کردار کا جائزہ لے کر کام کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہوں ۔ اداکارہ نے بتایاکہ فلم ’’2اسٹیٹس ‘‘ایک تامل لڑکی کی پنجابی لڑکے کے ساتھ عشق اور شادی پر مبنی فلم ہے جس میں دونوں کے خاندانوں میں ثقافتی اقدار کے تضاد حائل ہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.