متحدہ عرب امارات کا توقیر صادق کوایک ماہ میں ملک بدر کرنے کا حکم

ابوظہبی: متحدہ عرب امارت کی عدالت نے اوگرا کے سابق چیرمین توقیر صادق کو ایک ماہ میں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ابوظہبی کی عدالت میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ایک ماہ میں ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ توقیر صادق کو 3 جولائی سے پہلے ڈی پورٹ کیا جائے، وفاقی عدالت نے پاکستان کی درخواست پر توقیر صادق کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق پر 80 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی مقدمات زیرسماعت ہیں جس میں عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.