عید کی نو چھٹیاں ،صنعتکاروں کی تشویش میں اضافہ

نو روز تک کاروبار بند رہنے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے،تاجر برادری کی تشویش میں اضافہ

لاہور () عید پر حکومت کی طرف سے اعلان تو چار چھٹیوں کا کیا گیا ہے لیکن صعنتکار یہ عرصہ نوچھٹیوں تک پھیل جانےکے خدشات پر متفکر نظر آتے ہیں، کہتے ہیں کہ نو دن کاروبار بند رہنے سے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔عمومی طور پر عیدین پر تین چھٹیاں دی جاتی ہیں لیکن اِس مرتبہ ملازمین اُنتیس جولائی سے یکم اگست تک چار چھٹیوں کے مزے اُڑائیں گے لیکن عملا صورت حال کافی مختلف رہے گی کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کو تو ویسے ہی ہفتے اور اتوارکو چھٹی ہوتی ہے اور اگر وہ اٹھائیس جولائی کی ایک چھٹی کرلیں تو پھر اُن کے لیے چار چھٹیوں کا عرصہ نوچھٹیوں تک پھیل جائے گا اوراِس صورت حال پر صعنتکار برادری کافی متفکر نظرآرہی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.