ماہیما چوہدری نے سبھاش گئی کی ’’پردیس‘‘ سے فلمی کیرئیر شروع کیا

کراچی: بولی ووڈ ادکارہ ماہیما چوہدری کی فلموں میں آمد اس وقت ہوئی جب سلور اسکرین پر نامور اداکارائیں راج کررہی تھیں۔ کاجول، شلپا شیٹی،منیشاء کوئرالہ، پریٹی زنٹا،ارمیلا اور دیگر کئی ادکارائیں فلموں کی دوڑ میں شامل تھیں۔ماہیما چوہدری جو مشہور ماڈل اور متعدد کمرشل فلموں سے شہرت حاصل کرچکی تھیںاور فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند تھیں۔بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کاسبھاش گئی نے ماہیما چوہدری کو اپنی فلم’’پردیس‘‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا،خوبصورت اور دراز قدماہیما نے اس فلم میںاپنے کردار کو درست ثابت کیا1997 میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم میں ماہیما نے شاندار ادکاری کا مظاہرہ کیا ،جس کی وجہ سے انھیں اس فلم میں ان کو بہترین نئے چہرے کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا، یہی نہیں انھیں زی سنے ایوارڈ اور لکس آف دی فیس کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.