ماہر ڈاکٹرز کا بورڈ آج عمران خان کا مکمل چیک اپ کرے گا
عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان کی حالت میں بہتری آئی ہیں۔ ماہر ڈاکٹرز کا بورڈ آج مکمل چیک اپ کرے گا۔ ڈاکٹرفیصل کے مبابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رات اسپتال میں گزاری اب ان کی حالت بہتر ہے۔انہیں معمولی فریکچر بھی ہوئے ہیں ۔لاہور میں جلسے کیلئے اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ انہیں دو فریکچرآئے ہیں۔ عمران خان کو آج رات انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا اور صبح دوبارہ چیک اپ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے فضل اسپتال کے ڈاکٹر مبین نے بتایا تھا کہ عمران خان کو ماتھے اور سر کے پچھلے حصے میں سولہ ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ عمران خان کے زخمی ہونے کی خبر پر کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور بڑی تعداد میں کارکن اسپتال کے باہر جمع ہوئے اور شدید نعرے بازی کی۔ شوکت خانم کینسر اسپتال میں میڈیا سے بات چیت میں حلیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نا خود تھکتے ہیں اور کسی اور کو بیٹھنے دیتے ہیں. انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان سے تین باتیں کیں.عمران کا کہنا تھا کہ میرے پاس صرف تین دن ہیں. پھر اے اللہ پاکستان کی حفاظت کرنا اور تیسری بات انہوں نے اپنے معالج سے کہی کہ ڈاکٹرصاحب آپ مجھے کب تک کھڑا کر رہے ہیں.عمران خان کی بہن بھائی کی باتیں بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور کچھ دیر تک ضبط کرنے کے بعد میڈیا کے توسط سے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرے
تبصرے بند ہیں.