ماہرین موسمیات کی رواں ہفتے موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشن گوئی

رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا

Israel rain view to street through rain-specked window

اسلام آباد (پی این پی) ماہرین موسمیات کی جانب سے موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشن گوئی کر دی گئی ہے،اسلام آباد میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، اس سسٹم کی بدولت خیبرپختونخواہ، گلگت، کشمیر اور شمالی پنجاب کے علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ گلگت، خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران ہفتہ اور اتوار کو بارشوں کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.