ماہرہ کے بعد صبا قمر کے بھی بھارت میں چرچے

ممبئی: 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اب صبا قمر نے بھی بالی ووڈ کو اپنی اداکاری کا دیوانہ بنادیا ہے.

پاکستانی اداکار فواد خان اور پھر ماہرہ خان جنہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے بھارتیوں کے دل موہ لیے، بالخصوص ماہرہ خان جنہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کیا اور اپنی اداکاری سے پورے بالی وڈ کو اپنا دیوانا بنادیا، اب ایک اور پاکستانی ادکارہ صبا قمر نے حال ہی میں بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دی اور کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے۔

تبصرے بند ہیں.