ماہرہ خان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا

کراچی: 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے جس کے لیے انہوں نے بہت بار اچھے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا۔

بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم رئیس کے ذریعے ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کے کرئیر اور فیملی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں چیزوں پر یکساں توجہ دینا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سارے پراجیکٹس کے باوجود بھی میری پہلی ترجیح میرا بیٹا ’اذلان‘ ہی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہیں، یہ میری پسند پر منحصر ہے کہ میں کون سا کام کروں یا نہ کروں لیکن میرے لئے میرا بیٹا پہلی ترجیح ہے اور اس کے لئے بہت سے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا جبکہ اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا اسے عوام میں بہت پسند کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.