سرینا ویلمز اور گاربین موگوروزا ومبلڈن فائنل میں پہنچ گئیں

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ سرینا ویلمز اور سپین کی گاربین موگوروزا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لندن: () ومبلڈن اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کی موگوروزا اور پولینڈ کی ایگنیسکا رادوانسکا مدمقابل ہوئیں۔ رینکنگ میں نمبر بیس سپینش سٹار نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں انہیں ناکامی ہوئی لیکن تیسرے سیٹ میں سپینش کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے چھ تین سے سیٹ اور میچ جیت لیا۔ موگوروزا کیریئر میں پہلی بار گرینڈ سلیم کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ سرینا ویلمز نے روسی کھلاڑی ماریا شراپوا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ومبلڈن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ شراپوا کیخلاف ویلمز کی جیت کا سکور چھ دو اور چھ چار رہا۔

 

تبصرے بند ہیں.