مالاکنڈ: 2 بم دھماکے، 6 افراد جاں بحق

مالاکنڈ: مالاکنڈ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں چھ افراد جاں بھق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مالاکنڈ کی ایک مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک مسجد کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے کچھ ہی دیر بعد ایک اور دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو درگئی سخاکوٹ اور بٹ خیلہ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.