کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے کیا صرف ماسک کا استعمال ہی کافی ہے؟عالمی ادارہ صحت نے بڑی غلط فہمی دور کردی

یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری سے بچنے کے لیے ماسک کافی ہیں

World Health Organization (WHO) Director-General Tedros Adhanom Ghebreyesus gives a press conference on the situation regarding the COVID-19 at Geneva's WHO headquarters on February 24, 2020. - Fears of a global coronavirus pandemic deepened on February 24 as new deaths and infections in Europe, the Middle East and Asia triggered more drastic efforts to stop people travelling. (Photo by Fabrice COFFRINI / AFP) (Photo by FABRICE COFFRINI/AFP via Getty Images)

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء پر قابو پانے کے لیے صرف ماسک کا استعمال ہی کافی نہیں ہے۔ اس بیماری نے اب تک 70 ہزار افراد کی جان لے لی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری سے بچنے کے لیے ماسک کافی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹائڈروس اڈھانم گیبری سوس نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ماسک کو صرف حفاظتی اقدامات کے پیکیج شامل ایک جزو کے طوپراستعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کی ماسک کا استعمال اسی وقت مناسب ہے جب ہاتھ دھونے یا سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو۔گیبری سوس کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے ممالک کو عوام میں ماسک استعمال کرنے کے معاملے پر توجہ دینی چاہیئے۔ ایسے مقامات جہاں ہاتھونے یا سماجی دوری کا انتظام نہ ہوسکے وہاں پر ماسک کا استعمال ضروری ہے۔لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ طبی ماسک کا وسیع پیمانے پر استعمال صحت کارکنوں کے لیے حفاظتی سامان کی کمی کو بڑھا سکتا ہے۔ ایک اور سیاق و سباق میں عالمی اداری صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے محققین کی طرف سے جاری کردہ ‘نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حال ہی میں ایک ویکسن کو ‘افریقی’ ویکسن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہی افریقا میں ایک نئی ویکسین تیار کی جا رہی ہے جسے کرونا کے خلاف استعمال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے ویکسین کو کسی خاص خطے کے ساتھ منسوب کرنے کی شدید مذمت کی اور اسے نسل پرستانہ سوچ کا مظہر قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.