Latest National, International, Sports & Business News

مارک زکربرگ میٹا کا نیا ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ پیش کرنے کیلئے تیار

مارک زکربرگ نئے ہیڈسیٹ کو ٹیسٹ کرتے ہوئے

نام کو بدلنے کا مقصد میٹا ورس کے قیام کے عمل کو تیز کرنا تھا اور اب مارک زکربرگ کی جانب سے اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

میٹا کی سالانہ کنکٹ کانفرنس کے موقع پر کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کی جانب سے پراجیکٹ کمبریا کو پیش کیا جائے گا۔

یہ ایک ایڈوانسڈ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ ہے جس کا اشارہ مارک زکربرگ مختلف انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دے چکے ہیں۔

اس ڈیوائس میں ورچوئل رئیلٹی کے ساتھ مکسڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے چہرے اور آنکھوں کی ٹریکنگ سے زیادہ حقیقی نظر آنے والے ڈیجیٹل اواتارز اور گرافکس کو ان ایبل کرنا ممکن ہوجائے گا۔

میٹا کے سی ای او کی جانب سے ورچوئل رئیلٹی پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اب انہیں سرمایہ کاروں، کمپنی کے ملازمین اور عام صارفین کے سامنے اس کی اہمیت کو ثابت کرنا ہے۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے میٹاورس پر شبہات ظاہر کیے جارہے ہیں جبکہ کمپنی کو شدید ترین مالی دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث سال کے آخر تک بھرتیوں کو روک دیا گیا ہے۔

اس کانفرنس کے دوران میٹاورس کی فلگ شپ ایپ Horizon Worlds کے بارے میں بھی تفصیلات بتائی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.