سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہو گئی

عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہو گئی۔

کراچی) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار روپے فی تولہ پر آ گئی ہے ۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے بیالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گیارہ ڈالر فی اونس کم ہو گئی جس کے بعد نئے عالمی نرخ بارہ سو چوراسی ڈالر فی اونس پر آ گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.