مائیکرو سافٹ میں ریکارڈ چھانٹی، 18 ہزار ملازمتوں کی کٹوتی

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی 39 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی چھانٹیوں کا اعلان کیا ہے جن کے تحت 18 ہزار ملازمتوں کی کٹوتی کی جائے گی۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک) یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کا موبائل فون بنانے والا یونٹ خریدا تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ان 18 ہزار ملازمتوں میں سے 12,500 صرف نوکیا کے موبائل یونٹ سے کی جائیں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ حالیہ کٹوتیوں سے اسے سالانہ 60 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔کمپنی کی جانب سے اعلان کی گئی کٹوتیاں توقعات سے کہیں زیادہ سخت ہیں۔مائیکروسافٹ کے دنیا بھر 1,27,000 ملازمین ہیں جس میں 3,500 برطانیہ میں ہیں۔مائیکرو سافٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مینیجمنٹ کی تہوں کو کم کرنے کا مقصد اطلاعات کی رسائی کو مزید تیز کرنا اور فیصلہ سازی کے عمل میں بہتر بنانا ہے۔کمپنی کے مطابق نوکریوں سے ہاتھ دھونے والے متاثرہ افراد کو آئندہ چھ مہینوں کے دوران آگاہ کر دیا جائے گا اور یہ عمل جون 2015 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.